اقبال ٹا ؤ ن ، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علم نے خود کو آگ لگالی

اقبال ٹا ؤ ن ، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علم نے خود کو آگ لگالی

 لاہور(کر ائم سیل)علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں استاد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پہلی جماعت کے طالبعلم نے خودکوآگ لگا لی ،اسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے ۔بتایاگیا ہے کہ فروٹ منڈی اقبال ٹاؤن کے رہائشی امجد کا بیٹا آصف نجی سکول میں پڑھتا ہے۔ اس کا گزشتہ روز ٹیسٹ تھا جس میں اس کے نمبر کم آئے تو استاد نے ڈانٹ ڈپٹ کی کچھ دیر بعد آصف نے کلاس فیلو سے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں کمپیوٹر توڑ دوں، اس کے کلاس فیلوں نے ٹیچر کو بتایا تو ٹیچر نے غصے میں کہا کہ تمہیں اتنا غصہ آرہا ہے تو خود کو آگ کیوں نہیں لگا لیتے۔ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچرنے اس کو پٹرول اور لا ئٹردیا اوراس نے آگ لگا لی جس سے جھلس کر زخمی ہوگیا پولیس نے ٹیچر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی