ٹبی سٹی،نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں منتقل
لاہور(کر ائم سیل)ٹبی سٹی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقے بازار حسن کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی اور بعدازاں ناکامی پر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔