سبزہ زار،لینٹر گرنے سے 2بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے

سبزہ زار،لینٹر گرنے سے 2بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے

 لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقے میں زیرتعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے 2بچوں سمیت 4افرادملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقے لیاقت چوک کے قریب تھانے کے سامنے ایک زیرتعمیر عمارت میں عرصہ دراز سے کام رکا ہوا تھا اور اس کی زیر تعمیر بیسمنٹ میں منظور اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہا تھا۔ گزشتہ روز منظور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا کہ اچانک بیسمنٹ کی چھت زور دار دھماکے سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں 10سالہ عثمان ، 12سالہ مریم 35سالہ شہزاد اور 45سالہ منظور ملے تلے دب گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور ایدھی کے عملے نے ملبے تلے دبے افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں منظور اور شہزاد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی