سزائے مو ت کے 2مجر مو ں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مو صو ل

سزائے مو ت کے 2مجر مو ں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مو صو ل

 لا ہور(کر ائم سیل)سزائے مو ت کے 2مجر مو ں کی سزا پر عمل درآ مد کے ڈیتھ وارنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کو مو صو ل ہو گئے جس کے مطا بق اللہ رکھا اورغلا م نبی کوپیر اورمنگل کی درمیانی شب پھانسی دینے کیلئے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ دونوں مجرموں کے خواہش پر ان کے ورثا اوردیگر عزیز واقارب کی گذشتہ روز اُن سے ملاقات کرادی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ مجر م اللہ رکھا نے مصطفی آ با د قصو ر کے علا قہ میں شہر ی طفیل کو قتل کر دیا تھا جبکہ دوسرے مجرم غلا م نبی نے لا ہو ر کے علا قہ مز نگ میں ایک شخص مختا ر احمد بٹ کو مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا تھا ۔دونوں مجرموں کی تمام تر اپیلیں خارج ہوچکی تھیں جبکہ مقتولین کے ورثانے بھی مجرموں کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں مجرموں کو پیر اور منگل کی درمیانی شب پھانسی دینے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے جس پر ڈی آ ئی جی جیل خا نہ جا ت لا ہور ریجن ملک مبشر احمد خا ن نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت اسد وڑائچ کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے، جیل کے اندر اور باہر اطراف میں سیکیورٹی بڑھانے سمیت دیگر انتظامات کی ہدایت کی جس پر گذشتہ روزکو ٹ لکھپت جیل کی دیو اروں کے سا تھ ایلیٹ فو رس کی وافر نفر ی تعینا ت کر دی گئی۔دونوں مجرموں کے ورثاملاقات کے بعد آبدیدہ باہر نکلے ، عزیز و اقارب ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے رہے جس کی وجہ سے وہاں موجود دیگر افراد بھی اشک بار ہوگئے۔ دونوں کے لواحقین کے بیشتر افراد نے ملاقات کے بعد مقتولین کے ورثاسے معافی کیلئے مدعیوں کے گھروں کا رخ کیا جبکہ خواتین ، بچوں اوربزرگوں سمیت درجنوں افراد جیل کے باہر زمین پر بیٹھے کسی معجزے کا انتظار کرتے رہے۔

مزید : علاقائی