چیچہ وطنی،بھتہ نہ ملنے پر محنت کش کو دھمکیاں

چیچہ وطنی،بھتہ نہ ملنے پر محنت کش کو دھمکیاں

 چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)جگا ٹیکس نہ دینے پر محنت کش کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ،کلاشکوف سے فائرنگ کرکے گاؤں بھر میں دہشت کی علامت بنا ہو اہے، یہ باتیں نواحی گاؤں 50/12-L کے رہائشی محنت کش محمد رمضان ولد بشیر احمد نے اپنی والدہ حنیفاں بی بی اور گاؤں کے محمد رفیق،محمد صدیق،لیاقت، شوکت، بشیر،نعیم اور محمد یونس کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں۔ اس نے بتایا کہ میں محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ، ہمارے ہی گاؤں کا ایک اوباش اور بدمعاش قسم کا نوجوان اسد ولد اسماعیل جٹ ڈھلوں گاؤں کے عام لوگوں سے بھی بھتہ وصول کرتا ہے اور مجھ سے بھی کئی روز سے جگا ٹیکس مانگ رہا تھا ، میرے انکار پر اس نے مجھے گلی میں جاتے ہوئے پکڑ لیا اور کلاشنکوف کا میری گردن پر بٹ مار کر دھمکی دی کہ اگر دو روز میں مجھے جگا ٹیکس نہ دیا تو تمہیں اگلی دنیا میں پہنچا دوں گا،خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کلاشنکوف سے فائرنگ کرتا رہا جس کے نشان ہمارے گھر کی دیوار پر ابھی تک موجود ہیں۔انہوں نے آر پی او ساہیوال ڈویژن اور ڈی پی او سے دہشت کی علامت اسد ولد اسماعیل کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کر کے اسے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی