بورے والا،غاصب نمبردار نے مسجد کی جگہ پر قبضہ کر لیا

بورے والا،غاصب نمبردار نے مسجد کی جگہ پر قبضہ کر لیا

 بورے والا(نامہ نگار)گاؤں کے بااثر نمبردار نے مسجد کے لیے وقف جگہ پر زبردستی قبضہ کر لیا،شکایت کرنے پر نمبردار کی طرف سے محنت کش کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں435ای بی ڈوگرانوالی کے رہائشی محنت کش محمد اختر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال قبل اُسی گاؤں کے محمد نذیر نامی شخص نے گاؤں کی مسجد کی توسیع کے لیے بذریعہ اشٹامپ پیپر اپنی5مرلہ اراضی مسجد کے نام وقف کردی جس پر اُسی گاؤں کے نمبردار رحمت علی نے مبینہ طور پر قبضہ کرلیا اس قبضہ کی شکایت کرنے پر نمبردار نے اُسکے خلاف بلدیہ بورے والا میں ایک جھوٹی درخواست دیدی جو بعداز انکوائری داخل دفتر ہو گئی بعدازاں اُس نے نمبردار کے خلاف مقامی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی کردیا جو ڈگری ہو کر نمبردار کے وارانٹ جاری ہو گئے اب نمبردار اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اُس نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے پلاٹ واگزار کروا کے مسجد کو دینے اور اپنی جان کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی