ساہیوال :سنٹرل جیل میں قیدی کی خودکشی ‘ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت6اہلکار معطل

ساہیوال :سنٹرل جیل میں قیدی کی خودکشی ‘ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت6اہلکار معطل

 ساہیوال(بیورورپورٹ) سنٹرل جیل ساہیوال میں نوجوان کی خودکشی ‘ 20گھنٹے پوسٹ مارٹم لیٹ ‘ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت6اہلکار معطل‘ ڈی آئی جی جیل نے انکوائری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق 11ڈبلیو اے ٹی اے کے ایک مقدمہ میں نوجوان عمران عرف مانی سنٹرل جیل میں بندتھا جس نے گذشتہ سہ پہر 4بجے کے قریب خودکشی کر لی تھی جس کے بارے میں جیل اہلکاروں کاکہناہے کہ اس نے خودکشی کی ہے نوجوان کا 20گھنٹے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پوسٹمارٹم کرایاگیاہے ذرائع نے بتایاہے غفلت برتنے پر کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم ,ہیڈوارڈن انچارج رشید بیگ ڈیوٹی بک انچارج لیاقت وارڈن فاروق ،صبح صادق اور اسلم کوفوری طورپرمعطل کردیا گیاہے جبکہ ڈی آئی جی جیل ملک مبشر نے انکوائری شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی