بوریوالا،تیزرفتار بس ٹریکٹر سے ٹکراگئی،ایک جاں بحق،15زخمی

بوریوالا،تیزرفتار بس ٹریکٹر سے ٹکراگئی،ایک جاں بحق،15زخمی

 بورے والا(نامہ نگار)چیچہ وطنی روڈ پر بے قابو مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک مسافر جاں بحق15مسافر شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس نمبر5695ایف ڈی ایکس جب 427ای بی کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا بس سڑک سے ایک سائیڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار مہوش بی بی سکنہ جھنگ،کلثوم اختر شورکوٹ،رانی بی بی،کامران علی بورے والا،محمد یاسین گوجرانوالا،محمد اسلم بورے والا،ریاض الحق فیصل آباد،بلقیس بی بی جھنگ،حافظ شوکت علی،محمد بلال،خوریشد بی بی،محمد انصار،یاسمین،محمد طیب،نذیراں بی بی،احمد حسن سمیت16مسافر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث نشتر ملتان لے جاتے ہوئے ایک مسافر ریاض الحق جاں بحق ہو گیا دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

مزید : علاقائی