مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین سے ساڑھے سات لاکھ چھین لیے

مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین سے ساڑھے سات لاکھ چھین لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حبیب آباد(نما ئندہ خصوصی) حبیب آباد دن دیہاڑے کی واردات 3مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ ملازمین سے ساڑھے سات لاکھ روپے لوٹ لیے ۔ پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات کے مطابق سوموار صبح 9/30بجے تیمورفلنگ اسٹیشن کے عبد المالک سمیت دو ملازمین ABLبنک میں رقم جمع کروانے آ رہیے تھے کہ جب وہ آصف نرل ہسپتال کے قریب پہنچے تو 3نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا۔انکے پاس موجود رقم ساڑھے سات لاکھ روپے لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ وقوعہ حبیب آباد پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پرہواجبکہ اس وقت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ پولیس حسب روایت جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی اورتاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی واداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ DPO قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔

مزید :

علاقائی -