پنجاب 24 گھنٹوں میں 712 ٹریفک حادثات ،596 افراد شدید زخمی ہو گئے

پنجاب 24 گھنٹوں میں 712 ٹریفک حادثات ،596 افراد شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 712ٹریفک حادثات میں596 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ596افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں348ڈرائیور ،22کم عمر ڈرائیور ،414 مسافراور118پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ170ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 194 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 68 حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 40حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 880 متاثر ہونے والوں میں 660 مرد اور 220 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر573موٹر سائیکلز95آٹو رکشے 78 موٹر کاریں45مسافربس18ٹرک اور 83 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی