ستو کتلہ دیرینہ رنجش پر دو نوجوانوں نے خنجروں کے وار کرکے ایک دوسرے کو شدید زخمی کر دیا

ستو کتلہ دیرینہ رنجش پر دو نوجوانوں نے خنجروں کے وار کرکے ایک دوسرے کو شدید ...

لاہور(کر ائم سیل) ستوکتلہ کے علاقے میں دیرینہ رنجش پر 2نوجوانوں نے ایک دوسرے کو خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ،انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ایک نوجوان کے حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقے اویسیہ کالونی کارہائشی اویس کچھ عرصہ قبل عاصم کی چھت پھلانگ کر اس کے ساتھ والے گھر میں ایک لڑکی سے ملنے کے لیے گیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا ۔بعد ازاں اہل علاقہ نے ان دونوں کی آپس میں صلح کروا دی ۔کچھ عرصہ کے بعد اویس روزگار کے سلسلے میں دبئی چلا گیا اور چند روز قبل واپس چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان واپس آیا ہوا تھا کہ گزشتہ روز دونوں میں پھر جھگڑا ہو گیا ،دونوں نے ایک دوسرے کو خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیاجہاں اویس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پو لیس نے دو نو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کردی۔

مزید : علاقائی