نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن ،180 افراد کیخلاف کاروائی کی گئی

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن ،180 افراد کیخلاف کاروائی کی گئی

 لاہور(کر ائم سیل)سی سی پی اوکیپٹن (ر) محمدامین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔جس کی قیا دت ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے کی ۔13اپریل سے 20اپریل کے دوران سرچ آپر یشن میں 10592افراد کے کوائف چیک کئے گئے جبکہ180افراد کے خلاف نامکمل کوائف ہونے پر 55/109کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 255 ہوٹل، سرائے،مدارس اور فیکٹریاں بھی چیک کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جگا دیا ہے۔اب تمام قومی ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے متحد ہیں اور لاہور پولیس شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔پورے شہرمیں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور قومی ادارے اور عوام کے باہمی تعاون کے بغیر دہشت گردو ں کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گلی محلوں میں مشکوک یا اجنبی افراد سے باخبرر ہیں اور کسی مشکوک چیز ،بیگ یا فرد کی صورت میں فوری متعلقہ تھانہ یا پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع کریں۔ 

مزید : علاقائی