بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی
لا ہور (کرا ئم سیل )نشتر کالونی کے علاقے میں بھائی کے ہاتھوں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے زخمی ہونے والی 14سالہ بہن ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے اید ھی ایمبو لنس کے ذر یعے نعش پورسٹ ما رٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک دکھائی دیتا ہے، لواحقین بیان بد ل ر ہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل نشتر کالونی کے رہائشی محمد حسین کا بیٹا 25سالہ صادق اپنا لائسنسی پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی 14سالہ بہن گلناز شدید زخمی ہو گئی ،اسے تشتویشناک حالت میں جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق لواحقین کے بیانات مشکوک لگتے ہیں تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔