چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے :نوازشریف

چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے :نوازشریف
چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے :نوازشریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ چینی صدر شی چنگ پنگ جتنے چین میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں مقبول ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نواز شریف کا کہناتھا کہ وہ چینی صدر کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستا ن آئے اس لیے ہم آج ایک عظیم دوست اورعظیم رہنما کی میزبانی کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا بڑا دن ہے ،ہم جانتے ہیں کہ چین کو پاکستان کو گہرالگاﺅہے اور پاک چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پوری اتری ہے ۔نوازشریف کا کہناہے کہ پاکستان کے تما م سیاسی رہنماﺅں کا چین کے بارے میں یکساں موقف ہے اورچین کے سیکیورٹی ہی پاکستا ن کی سیکیورٹی ہے ۔

نوازشریف کا کہناہے کہ چینی عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہے اور چینی صدر پاکستان میں بھی ویسے ہی مقبول ہیں جس طرح وہ چین میں مقبول ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں