چینی صدر کو ایوان صدر میں’ نشان پاکستان ‘سے نوا ز دیا گیا

چینی صدر کو ایوان صدر میں’ نشان پاکستان ‘سے نوا ز دیا گیا
چینی صدر کو ایوان صدر میں’ نشان پاکستان ‘سے نوا ز دیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چینی صدر کو نشان پاکستان اعزاز دینے کیلئے تقریب ہوئی جہاں ملک کے بری اور بحری فوج کے سرابراہان سمیت اراکین اسمبلی اور اراکین سینٹ نے شرکت کی ۔

تقریب کے دوران دونوں ملکوں درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد صدر پاکستان ممنون حسین نے چینی صدر کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر دونوں خاتون اول بھی موجود تھیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چین کی خاتون اوول کی خدمت کی ذمہ داری اپنی بیٹی مریم نواز کے سپر د کی تھی ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر نے سینٹیرز اور ارکین قومی اسمبلی سے مصافحہ کیا اور تمام اراکین کی جانب سے ان کو بر جوش طریقہ سے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں