مکہ کے قریب جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں‘ شہری خوفزدہ ہو گئے

مکہ کے قریب جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں‘ شہری خوفزدہ ہو گئے
مکہ کے قریب جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں‘ شہری خوفزدہ ہو گئے

  

مکہ(آن لائن) سعودی عرب کے مکہ شہر کے قریب جبل النّور ڈسٹرکٹ کے میئر نورالسلیمی کے مطابق نوجوانوں اور جرائم پیشہ گروہ آگ لگا کر مقامی شہریوں کو خوفزدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹے گینگ ہیں، جنہوں نے شراب اور منشیات فروخت کرنے کے لیے اندرونی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے شہری دفاع کے ادارے نے حال ہی میں تین مختلف مقامات پر آگ بجھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ملنے والی متعدد شکایات کے باوجود یہ گروہ اب بھی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

نور السلیمی نے کہا کہ منشیات سے متعلق سرگرمیاں مضافات کے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’ہم دنیا کے مقدس ترین مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ برائی سے دور رہیں۔ مجھے حال ہی میں ایک کال موصول ہوئی ہے کہ مضافات میں نامعلوم افراد نے آگ لگائی  ہے جس پر شہری دفاع کو مطلع کیاگیا، جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

مزید : بین الاقوامی