ہارون الرشید نے سراج الحق کے الطاف حسین کیخلاف بولڈ بیانات کی وجہ بتادی

ہارون الرشید نے سراج الحق کے الطاف حسین کیخلاف بولڈ بیانات کی وجہ بتادی
ہارون الرشید نے سراج الحق کے الطاف حسین کیخلاف بولڈ بیانات کی وجہ بتادی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہاہے کہ سراج الحق این اے 246کے الیکشن قریب آتے ہی آئے روز الطاف حسین کیخلاف بولڈ ہوتے جاتے ہیں ، اگرکوئی غیرمعمولی تقریر کردے تو پتہ چلتاہے کہ کون کیسی لائن لے رہاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ جلسوں سے کبھی انتخابات کا فیصلہ نہیں ہوتا، اپنی زندگی میں کسی جلسے میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی کرنے کاارادہ ہے ، جلسوں سے فضاءبنتی ہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ سراج الحق آئے روز بولڈ ہوتے جارہے ہیں ، ایک سادہ سااصول ہے کہ آپ جتنا پسپا ہوتے جارہے ہوتے ہیں ، دوسرے حریف کے خلاف دلیر ہوتے جاتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد