پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس,کیپٹن ( ر ) صفدر پچھلی نشستوں پر مایوس بیٹھے رہے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس,کیپٹن ( ر ) صفدر پچھلی نشستوں پر مایوس بیٹھے رہے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس,کیپٹن ( ر ) صفدر پچھلی نشستوں پر مایوس بیٹھے رہے

  

اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر پچھلی نشستوں پر مایوسی کے ساتھ براجمان رہے جبکہ  ن  لیگ کے باقی اراکین چینی صدر کے آنے کی خوشی میں پرجوش نظر آتے رہے ۔

چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر رکن پارلیمنٹ کیپٹن (ر ) صفدر مایوس اور رنجیدہ نظر آتے رہے جبکہ ( ن ) لیگ کے تمام اراکین پارلیمنٹ چینی صدر کی مشترکہ پارلیمنٹ میں آمد سے قبل پرجوش اور خوش نظر آتے رہے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیوں میں مشغول نظر آتے رہے ۔ کیپٹن ( ر ) صفدر پچھلی نشستوں پر براجمان خاموشی اور رنجیدہ بیٹھے خاموشی سے سب کو دیکھتے رہے جبکہ چینی خاتون اول کے پروٹوکول اور مہمان داری کی ذمہ داری مریم نواز شریف کے کندھوں پر تھی ۔

مزید : اسلام آباد