سب کچھ بیٹیوں کے نام، لیڈی ڈیانا کی وصیت سامنے آگئی
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادی ڈیاناکی وصیت منظر عام پر آگئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 2146835 پاؤنڈ کے ترکے کی تقسیم کیلئے لیڈی ڈیانا کی وصیت بھی اب 41 ملین دستاویزات کا حصہ ہے جن کی بدولت لاکھوں لوگوں کی کہانیوں پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے، شہزادی ڈیانا کا انتقال 1997ء میں ہوا تھا۔ برطانوی ’ایکسپریس‘ کے مطابق اپنے اثاثے تقسیم کرنے کے ضمن میں لیڈی ڈیانا نے وصیت کی کہ میں اپنے ہٹلر پال پوریل کیلئے 50 ہزار پاؤنڈ وقف کررہی ہوں۔ انہوں نے اپنے زیر کفالت 17 بچوں کیلئے واٹر کلر پینٹنگز اور کیرج کلاک کے علاوہ سب کچھ اپنے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے نام چھوڑا ہے۔ وصیت میں شہزادی ڈیانا نے اس امر کو بھی صراحت سے بیان کیا ہے کہ انہیں دفن کیا جائے۔ اب ان کی وصیت عوام کیلئے دستیب ہے تاہم کچھ حصے کچھ وقت کیلئے شاہی خاندان تک ہی محدود رہیں گے۔