چین پاکستان کی سرحد کے قریب بلند ترین ایئرپورٹ بنائے گا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین پاکستان کی سرحد کے قریب پامیر کی چوٹیوں پر بلند ترین ہوائی اڈا تعمیر کرے گا۔ چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سنکیانگ صوبے میں پاکستان کی سرحد کے قریب یہ چین کا پہلا ہوائی اڈا ہوگا جو شاہراہ قراقرم پر واقع شہر تاشکرگان میں تعمیر کیا جائے گا اور یہ پامیر کی بلندیوں پر تعمیر کیا جانے والا پہلا ایئرپورٹ ہوگا۔ یہ ایئرپورٹ سطح سمندر سے 3200 میٹر بلند ہوگا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس ایئرپورٹ کی سٹریٹجک اہمیت بہت زیادہ ہوگی۔ چین کے پاس اس وقت سب سے بلند زیئرپورٹ سطح سمندر سے 2480 میٹر اونچا ہے۔ تاشکرگان ایک چھوٹا تجارتی گاؤں ہے جس کی آبادی 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں اس شہر کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔