پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، خورشید شاہ آصف زرداری کے قصیدے پڑھتے رہے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، خورشید شاہ آصف زرداری کے قصیدے پڑھتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے اور ایوان میں آنے پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اس دورے سے پاک چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔دورے کے دوسرے روز چینی صدر کی پارلیمنٹ آمد پر مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا، ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے آصف علی زرداری بھی پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات قابل اعتماد ہیں اور کسی شک وشبہ سے بالاتر ہیں جو مستقبل میں مزیدبہتر ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -