ثانیہ نے شادی اور ڈبلز کھیلنے کو زندگی کے اہم فیصلے قراردیدیا

ثانیہ نے شادی اور ڈبلز کھیلنے کو زندگی کے اہم فیصلے قراردیدیا
ثانیہ نے شادی اور ڈبلز کھیلنے کو زندگی کے اہم فیصلے قراردیدیا

  

حیدر آباد(ویب ڈیسک)بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور ڈبلز ٹینس کھیلنے کو اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں ثانیہ سے ان کی زندگی کے دو اہم ترین فیصلوں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک اہم فیصلہ 2010 میں شادی تھاجبکہ دوسرا اہم ترین فیصلہ سنگلز چھوڑ کر ڈبلز ٹینس کھیلنے کا تھااور آج میں ڈبلز میں نمبر ون ہو ں ۔انہوں نے کہا ان دونوں فیصلوں نے مجھے بہت کامیابیاں دلائیں ، جس پر میں بہت خوش ہوں اور خدا کی شکر گزار ہوں۔

مزید : کھیل