حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ

حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ
حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ

  

کراچی (ویب ڈیسک )حکومت نے قطر کے ساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ کرلیا ہے۔ بین الحکومتی معاہدے پر پاکستان نے دستخط کردئے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کی مطابق قطر گیس کمپنی آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کردے گی۔ قطر کے ساتھ ایل این جیہ کا دس سالہ بین الحکومتی معاہدہ کیا گیا ہے، دس سال بعد پاکستان قطر سے آئندہ دس سال میں بیس ارب ڈالر مالیت کی گیس خریدے گا، خام تیل کی قیمت کے مطابق ایل این جی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہوگا، موجودہ خام تیل کی قیمت سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی ہوگی، پہلے معاہدے کے تحت پی ایس او نجی شعبے کیلئے اسپاٹ خریداری کرے گا، اسپاٹ خریداری معاہدے کے تحت درآمد کیا گیا ایل این جی کا پہلا کارگو جہاز 26مارچ کو کراچی پہنچا تھا جس نے تقریباً 15دن میں ایل این جی ٹرمینل میں منتقلی کا عمل مکمل کیا۔

مزید : کراچی