”واٹس ایپ “ پرلیڈی کانسٹیبل کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والی ماڈل گرفتار

”واٹس ایپ “ پرلیڈی کانسٹیبل کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والی ماڈل ...
”واٹس ایپ “ پرلیڈی کانسٹیبل کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والی ماڈل گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی ماتحت عدالت نے ”واٹس ایپ“ پر لیڈی کانسٹیبل کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والی ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی جس پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے اداکارہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

اداکارہ کے خلاف لیڈی کانسٹیبل گل مینہ نے 16مارچ کو  ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد الیکٹرانک ٹرانزیکشن ایکٹ 2002ء کے سیکشن 36اور37 کے تحت ماڈل کو حراست میں لے لیاگیا۔ موبائل فون کی سم اداکارہ کے شوہر محسن علی کے نام ہونے پر اسے پہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے،یاد رہے کہ ماتحت عدالت نے اداکارہ کے شوہر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

مزید : پشاور