این اے 246، دوبڑی حکمران جماعتیں پی ٹی آئی کی شکست ، متحدہ کی جیت کی خواہاں ہیں : رپورٹ

این اے 246، دوبڑی حکمران جماعتیں پی ٹی آئی کی شکست ، متحدہ کی جیت کی خواہاں ہیں ...
این اے 246، دوبڑی حکمران جماعتیں پی ٹی آئی کی شکست ، متحدہ کی جیت کی خواہاں ہیں : رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اے آروائے نیوز کے صحافیوں کے پینل نے کہاہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ این اے 246میں پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کو کامیابی حاصل ہوتاکہ پی ٹی آئی کارکنان پر منفی اثرپڑے اور پی ٹی آئی کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے پرتولنے والے کارکنان دونوں جماعتیں نہ چھوڑیں ۔
اے آروائے کے نمائندہ صابر شاکر کاکہناتھاکہ دونوں جماعتوں کی خواہش ہے کہ عمران خان نشست کھودیں تاکہ اس کا سیاسی و نفسیاتی اثر پی ٹی آئی کارکنان پر منفی ہو اور پیپلزپارٹی یامسلم لیگ ن کا جوووٹر پی ٹی آئی میں جاناچاہتاہے یا جاسکتاہے ، اگر پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوتی ہے تو دونوں جماعتوں کو نقصان ہوگا، کہاجاسکتاہے کہ بالواسطہ طورپر پی ٹی آئی کا تین جماعتوں سے مقابلہ ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں حب علی میں نہیں بلکہ بغض معاویہ میں ایم کیوایم کی جیت کی خواہاں ہیں ، جماعت اسلامی بھی اپنا امیدوار بٹھانے پر تیارنہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حلقے کے لیے کافی قربانیاں اور دیرینہ جڑیں موجود ہیں ۔ وفاق اور صوبوں کی حکمران جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار بھی کھڑے نہیں کیے لیکن ابتدائی طورپر یہ کہنامشکل ہے کہ یہ بھی کسی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے یا پھر جمہوریت کا حسن ہے کہ سرے سے الیکشن میں حصہ ہی نہ لیں ۔

مزید :

کراچی -