آسٹریلیا کے وزیراعظم 7 سیکنڈ میں بیئر کا گلاس پی گئے

آسٹریلیا کے وزیراعظم 7 سیکنڈ میں بیئر کا گلاس پی گئے
آسٹریلیا کے وزیراعظم 7 سیکنڈ میں بیئر کا گلاس پی گئے

  

سڈنی (ویب ڈیسک) شاید کچھ لوگ کہیں گے کہ ایسا رویہ ایک وزیراعظم کے شایان شان نہیں ہے لیکن بعض لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو بیئر کا ایک گلاس غٹاغٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا اور انہوں نے بیئر کا بڑا گلاس 7 سیکنڈ میں ختم کردیا۔ تاہم آسٹریلیا کی سیاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اور وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے لئے تو یہ ہرگز غیر معمولی بات نہیں۔ ہوا کچھ اس طرح ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم مقامی فٹ بال کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سڈنی کے ایک بار میں گئے۔ کچھ کھلاڑیوں نے وہاں یہ آواز لگائی کہ لطف تو جب ہے کہ وزیراعظم بیئر کا بڑا گلاس ایک ہی سانس میں ختم کریں اور ٹونی ایبٹ نے ان کی بات مانتے ہوئے ٹھیک اسی طرح کیا۔

مزید : بین الاقوامی