گوبر کی آن لائن فروخت

گوبر کی آن لائن فروخت
گوبر کی آن لائن فروخت

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) یہاں کیا نہیں بکتا، بس بیچنے کا ہنر چاہے، کبھی کبھی تو کچھ ایسی چیزیں بھی فروخت ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اب دیکھئے نہ اس آن لائن شاپنگ کے زمانے میں جوتوں سے لے کر کار تک آن لائن فروخت ہورہے ہیں لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ بھینس کا گوبر بھی آن لائن فروخت ہوسکتا ہے؟

جی ہاں ایک امریکی ویب سائٹ بھینس کا گوبر بھی آن لائن فروخت کررہی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے لوگ دھڑلے سے بھینس کے گوبر کی خریداری کررہے ہیں۔ گارڈز گینٹ ہیومینٹی نام کی گیس بیچنے والی ویب سائٹ نے اشتہار دیا تھا کہ وہ گوبر فروخت کرنے جارہی ہے۔ اس ویب سائٹ نے کسی پروڈکٹ کی طرح گوبر کو آن لائن شاپنگ کے لئے اتارا اور 30 منٹ میں ہی کمپنی کا یہ انوکھا پروڈکٹ آؤٹ آف سٹاک ہوگیا۔ اس دوران ویب سائٹ سے گوبر کے 30 ہزار پیکٹ فروخت ہوئے۔ گوبر کے ہر پیکٹ کی قیمت 384 روپے تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس