پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، رخصتی کے وقت نواز شریف اور عمران خان کے درمیا ن نوک جھوک

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، رخصتی کے وقت نواز شریف اور عمران خان کے درمیا ن نوک ...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، رخصتی کے وقت نواز شریف اور عمران خان کے درمیا ن نوک جھوک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چینی صدر کی ایوان صدر جانے سے قبل اراکین اسمبلی سے مصافحہ کے وقت وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے چینی صدر کو بتانا تھا کہ میرے دھرنے کے باعث آپ کی آمد ملتوی ہو ئی اور اب اس دھرنے کے باعث آپ کا آنا ممکن ہو اہے ۔

چینی صدر کے خطاب کے دوران سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مصافحہ ہواتو اس دوران تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے چین کے صدر کا مصافحہ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ان کو دھرنا ختم کئے تو کئی ماہ گذر چکے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے بھی موقع پر ہی جواب دیتے ہوئے نوازشریف سے کہا کہ میرے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی نہیں ہوا اگر دھرنے کی وجہ سے دورہ ملتوی ہونا ہوتا تو چینی صدر چارماہ پہلے آجاتے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں