فیس بک کا نیا فیچر، اب ناموں کا تلفظ بھی بنائے گا
نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک اب نام کے تلفظ بتا کر لوگوں کی خدمت کرے گا۔ کچھ صارف جیسے ہی لاگ ان ہوتے ہیں فیس بک ایک پوپ اپ کے ذریعے ان سے کہتا ہے کہ کیا آپ اپنے نام کا تلفظ اپنے دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں؟ اگر اس پرامپٹ پر کلک کردیا جائے تو سامنے ہی لسٹ میں کچھ آپشن آتے ہیں جہاں صارف کے نام کے مختلف حصے اور ان کی آواز بھی ریکارڈ ہوتی ہے۔ صارفین ان مین سے اپنے نام کا تلفظ چن سکتا ہے۔ اگر فیس بک کو بھی صارف کے نام کا تلفظ سمجھ نہ آئے یعنی اس لسٹ میں اصل تلفظ شامل نہ ہو تو صارف آخر میں خود سے اسے شامل کرسکتا ہے۔