خام تیل مہنگا ہوگیا

خام تیل مہنگا ہوگیا
خام تیل مہنگا ہوگیا

  

سنگاپو ر(ویب ڈیسک) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں پر تیزی رہی جس کی وجہ خلیجی علاقے میں امن کی غیر یقینی صورتحال اور امریکی پیداوار میں کمی کے باعث تیل کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے۔ امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دوپہر مئی کیلئے فروخت 78 سینٹ بڑھ کر 56.62 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جون کیلئے تجارت 77 سینٹ اضافے کے بعد 64.22 ڈالر فی بیرل رہی۔ مارکیٹ کے تجزیہ کار سنجیوگپتا کے مطابق یمن کے تنازعے میں تیزی اور امریکی تیل کی پیداوار میں کمی سے طلب میں اضافے کا امکان کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے

مزید : بین الاقوامی