طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، بے نظیرایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، بے نظیرایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، بے نظیرایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیربھٹوایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافرطیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیاتاہم طیارے کی ہنگامی لیڈنگ کی وجہ سے رن وے بند ہوگیاتاہم بعد ازاں رن وے کلیئرکردیاگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانیوالے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی جس پر پائلٹ نے کنٹرول ٹاورکو اطلاع دی اور طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرادیا جس کے اترتے ہی پہلے سے الرٹ ریسکیوٹیموں میں طیارے کو گھیرے میں لے لیا ۔
بتایاگیاہے کہ طیارہ رن وے کے اوپر ہی رک گیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے رن وے بند رہاتاہم بعدازاں کلیئرکردیاگیاجبکہ تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -