چینی صدر کو جے ایف تھنڈرکے 8طیارے الوداع کہیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر کو جے ایف تھنڈرکے 8طیارے رخصت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چینی صدر کا طیارہ جیسے ہی انڈونیشیاءکے لیے جیسے ہی اڑان بھرے گا اسی وقت پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف تھنڈر طیارے چینی صدر کے طیارے کو حصار میں لیں گے اور پاکستانی حدود تک پروٹوکول دیں گے ۔
اس آٹھ طیاروں کو چینی صدر کے جہاز کے ساتھ دبھیجنے کے دو مقصد ہیں ایک سیکیورٹی اور دوسراپروٹوکول ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے ایوان صدر میں دیے گئے ظہرانے کے بعد چینی صدر انڈونیشیائے کیلئے روانہ ہو ںگے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وہ جب پاکستان دو روزہ دورے پر آئے تھے اس وقت بھی ان کے طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر آٹھ طیاروں نے حصار میں لے لرنورخان ایئربیس بیس تک پہنچایا اور چینی صدر کے اس سے قبل پاکستان دورہ پر بھی انہیں یہی پروٹوکول پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر دیا گیاتھا ۔