شادی کی تقریب میں مقابلہ، اشتہاری گرفتار

شادی کی تقریب میں مقابلہ، اشتہاری گرفتار
شادی کی تقریب میں مقابلہ، اشتہاری گرفتار

  

چنیوٹ (ویب ڈیسک) چنیوٹ پولیس نے شادی کی تقریب میں شامل اشتہاری اور ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار کرلئے جس میں خطرناک اشتہاری گلزار عرف گلو، نصر اللہ عرف کالی، شاہد اور امجد شامل ہیں جو کہ عرصہ دراز سے چنیوٹ پولیس کو مطلوب تھے۔ انہیں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس سے لاہور روڈ، ساہیانوالہ روڈ کے علاقہ معززین اور عوام نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کو اس کارروائی پر خواج تھسین پیش کیا دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تین ملزمان سے مبینہ رقم وصول کرکے انہیں چھوڑ دیا جبکہ نصراللہ عرف کالی پولیس تحویل میں ہے جس سے مک مکا کا سلسل جاری ہے اور علاقہ مکینوں نے پولیس سے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی انکوائری اعلیٰ سطح پر کروائی جائے اور کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : جرم و انصاف