ویرات کوہلی کا فٹنس سنٹر کیلئے 90کروڑروپے سرمایہ کاری کا فیصلہ

ویرات کوہلی کا فٹنس سنٹر کیلئے 90کروڑروپے سرمایہ کاری کا فیصلہ
ویرات کوہلی کا فٹنس سنٹر کیلئے 90کروڑروپے سرمایہ کاری کا فیصلہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی جسمانی فٹنس کیلئے ملک بھر میں جم کا چین بنانے جارہے ہیں جس پر ویرات کوہلی 90کروڑ روپے خرچ کریں گے جبکہ تین سال میں مکمل ہونیوالے منصوبے پر مجموعی طورپر 190کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔

بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اس منصوبے میں ویرات کوہلی کے ساتھ ستیاسنہہا پارٹنر ہیں اور تین سالہ منصوبے کے تحت کل 75فٹنس سنٹر قائم کیے جائیں گے اور برانڈ کا نام چیزل فٹنس منتخب کیاگیا۔

ڈائریکٹر چیزل فٹس سنہا نے بتایاکہ علاقے کے حساب سے مختلف رقبے اور سہولیات کے جم بنائیں گے ،اس سلسلے میں عالمی ماہرین سے بھی رابطے میں ہیں اور پراجیکٹ کا آغاز بنگلورسے کیاجائے گا۔

منصوبے کے مارکیٹنگ پارٹنر کمپنی کے چیئرمین گواراومریانے کہاکہ یہ صرف آغاز ہے ، مستقبل میں فٹنس کی دیگر سہولیات بھی متعارف کرائیںگے۔

کہاجارہاہے کہ فٹس سنٹر کیلئے اس حدتک بڑی سرمایہ کاری ابھی تک ملک میں کسی نے نہیں کی اورقوی امکان ہے کہ کوہلی کو کامیابی حاصل ہوگی ۔

مزید : کھیل