پاک چین دوستی کے 64 برس، کون کب آیا

پاک چین دوستی کے 64 برس، کون کب آیا
پاک چین دوستی کے 64 برس، کون کب آیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک چین دوستی کے 64 برس میں شی جن پنگ پاکستان آنے والے چین کے آٹھویں سربراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے سفارتی مراسم کا آغاز 21 مئی 1951ء کو ہوا، 18 اکتوبر 1956ء کو پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم حسین شہید سہروردی نے بیجنگ کا پہلا سرکاری دورہ کیا اور دو طرفہ دوستی کو نئی سمت دی، جواب میں چینی ہم منصب چواین لائی اسی سال 20 دسمبر کو پاکستان آئے۔ چینی وزیراعظم چواین لائی فروری 1964ء میں دوسری بار پاکستان آئے۔ مارچ 1966ء میں چینی صدر لیو ساؤچی نیاور 28 جون 1966 کو وزیرعظم چواین لائی نے پاکستان کا تیسرا دورہ کیا تھا۔ 1966 کے بعد طویل عرصے تک چین کی قیادت پاکستان نہیں آئی۔ نومبر 1989ء میں چین کے وزیرعظم لی پنگ پاکستان آئے۔ دسمبر 1996ء میں صدر جیانگ ژی من، مئی 2001ء میں چینی وزیراعظم ژو ڈونگ جی پاکستان کے دورے پر آئے۔ 2001ء کے بعد چینی سربراہ وین جیاباؤ 19 ستمبر 2010ء کو اسلام آباد پہنچے۔ پانچ سال کے انتظار کے بعد چین کے صدر شی چن پنگ آج پاکستان پہنچے ہیں۔

مزید : قومی