محمد نبی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ، افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ

محمد نبی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ، افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت ...
محمد نبی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ، افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹیم کی خراب کارکردگی اور ناقص فارم پر ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وہ دو سال سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو برس سے زائد عرصے تک افغانستان ٹیم کی بطور کپتان خدمت کی، اس دوران میں نے ملک کو کامیابیاں دلانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ محمد نبی نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میری قیادت میں افغانستان نے ورلڈ کپ 2015 میں حصہ لیا مگر ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور خود میری پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، اس لئے میں نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ میرا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے نیا کپتان مقرر کریں۔

خبررساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق محمد نبی نے کہا کہ وہ عام کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں، وہ نئے کپتان کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد نبی کو مارچ 2013 میں نوروز مینگل کی جگہ افغان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید : کھیل