اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے: آفریدی

اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے: آفریدی
اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے: آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سعید اجمل کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں ایک میچ کے بعد یہ کہہ دینا کہ اس کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے درست نہیں ہے اسے مزید وقت دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے اپنی تمام تر توجہ ٹی 20 کرکٹ پر ہے، نئے لڑکوں کو ٹیم میں سیٹ ہونے کے لئے وقت درکار ہے۔ انہیں سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل لڑکوں کو تیار کررہے ہیں ا ور پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی 20 میں ہرانا چاہتا ہے۔

مزید :

کھیل -