کراچی کے بعد فیصل آباد ،ملتان اور راولپنڈی میں اکیڈمیزبنارہے ہیں ،کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہو گا:شہریار خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریا ر خان نے کہاہے کہ کراچی کے بعد ملتان ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں کرکٹ اکیڈمیز بنا رہے ہیں اور کہاہے کہ نئے وسیم اکرم اور نئے وقاریونس کو تلاش کر کے بھیجیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ تین سال بعد جنرل ہاﺅس کی میٹنگ ہوئی ہے اور اجلاس کامیاب رہاہے لوگوں کی بھڑاس نکل گئی ہے ۔
شہریار خان نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چار مزید اضلاع کو شامل کر لیا گیاہے اور خواہش ہے کہ تمام ریجنز اور اضلاع ہمارے ساتھ مل کر چلیں ،ریجنزکے سلیکٹربورڈسے منظور شدہ ہونے چاہیں ،جلد ہی تما م ریجنز کی سپانسرشپ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے بعد کھلاڑیون کا انتخاب میرٹ پر ہو گا کسی کا بھتیجہ اور بھانجا کھلانے سے حقدار کی حق تلفی ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں تمام ریجنز سے تجویز آئی ہیں اور ویمن ونگ سے بھی بہتری کیلئے سفارشات طلب کی ہیں سفارشات لکھ کر دیں ہر خط کا جواب دیا جائے گا ۔شہریار خان نے کہاکہ پاکستان میں بین اقوامی کرکٹ لانے کوشش کر رہے ہیں اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے ۔