عدالت نے سابق مصر ی صدر کو 20سال قید کی سزا سنا دی

عدالت نے سابق مصر ی صدر کو 20سال قید کی سزا سنا دی
عدالت نے سابق مصر ی صدر کو 20سال قید کی سزا سنا دی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی عدالت نے سابق صدر مرُسی کو 20سال قید کی سزاسنا دی ۔مصر کے سرکاری ٹی کے مطابق سابق صدر مرُسی کو 2012میں احتجاج کرنے والوں کو قتل کرنے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔2013میں عوام کے حتجاج کے بعد میں آرمی کے مرُسی کی حکومت کاتحتہ الٹنے کے بعد اخوان لمسلمین کے کسی بھی رہنما کیخلاف یہ پہلا فیصلہ ہے ۔ اس فیصلے کیخلاف اپیل کی جا سکتی ہے ۔

مرسی کو طرطر کیے جانے کے بعد ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور جماعت کے ہزاروں حامیو ںکو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی