ٹارگٹ کلنگ میں غیرقانونی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف، 30اپریل تک غیرقانونی اسلحہ جمع کرائیں : ڈی جی رینجرز

ٹارگٹ کلنگ میں غیرقانونی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف، 30اپریل تک غیرقانونی ...
ٹارگٹ کلنگ میں غیرقانونی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف، 30اپریل تک غیرقانونی اسلحہ جمع کرائیں : ڈی جی رینجرز

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ میں وارداتوں میںغیرقانون اسلحہ استعمال ہونے کاانکشاف ہواہے جس کے بعد رینجرز نے کراچی کے عوام کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ڈی جی سندھ رینجرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 30اپریل تک غیرقانونی اسلحہ اور جعلی لائسنس قریبی رینجرز کی چوکیوں پر جمع کرادیں ورنہ مدت ختم ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14سال تک قیدہوسکتی ہے ۔

یادرہے کہ گذشتہ روز بھی رینجرز نے شہریوں کو اصل شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیاتھاکہ فوٹو کاپی قابل قبول نہیں اور شناخت ثابت کرنے تک حراست میں رہنا پڑسکتاہے لہٰذا شہری اپنے شناختی کارڈ پاس رکھیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کریں ۔

مزید : کراچی