بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی دھمکی ،عاطف اسلم کا کنسرٹ خطر ے میں

بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی دھمکی ،عاطف اسلم کا کنسرٹ خطر ے میں
بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی دھمکی ،عاطف اسلم کا کنسرٹ خطر ے میں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پچیس اپریل کو بھارت کے شہر پونے میں ہونے والا عاطف اسلم کا کنسرٹ مشکلات کا شکارہو سکتاہے کیونکہ بھات کی ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو اپنے فن کا مظاہر بھارت میں نہیں کرنے دیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ذرائع کا کہناہے کہ یہ سرحد پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی اورکشمیری علیحدگی پسند وں کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا رد عمل ہے ۔شیو سینا کی شاخ چتر پٹ سینا نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو ہندوستان میں فن کا مظاہر نہیں کرنے دیں گے ۔شیو سینا کے سینئر رہنما اجے بھوسلے نے کہاہے کہ پاکستان ہمارے ملک کی سرحد پر حملہ کر رہاہے تو ہم ان کے فنکاروں کا استقبال کس طرح کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہناہے کہ شیو سینا سب سے پہلے گجرات میں 25اپریل کو عاطف اسلم کے ہونے والے کنسرٹ کو روکنے کی کوشش کریں گے ۔ان کا کہناہے کہ پروگرام آرگنائز کرنے والوں کیلئے بہتر یہی ہو گا کہ وہ خود پروگرام منسوخ کردیں ورنہ پروگرام ہم نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : تفریح