چینی صدر کا دورہ پاکستان سے بے مثال دوستی کا ثبوت ہے: شہباز شریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان سے بے مثال دوستی کا ثبوت ہے، اربوں ڈالرز کا اقتصادی پیکیج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شی چنگ پنگ کے دورے نے پاک چین دوستی کو نئی جہت دی ہے اور ان کا دورہ پاکستان سے بے مثال دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کا اقتصادی پیکیج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا اور معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔