گھر سے غائب ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد ، ملزم گرفتار

گھر سے غائب ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد ، ملزم گرفتار
گھر سے غائب ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد ، ملزم گرفتار

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ سرگوجرہ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے سے چار روز قبل پراسرار طو رپر غائب ہونے والی لڑکی کا سراغ مل گیا ، پولیس نے ملزم گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ’م ب‘  محلہ سرگوجرہ چکوال کے محمد ارسلان کے ساتھ  تعلقات تھے، محمد ارسلان چار روز قبل بہلا پھسلا کر لڑکی کو  حرام کاری کی غرض سے لے گیا ، لڑکی کی مزاحمت پراس نے  گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش سرگودھا بائی پاس پر گندم کی فصل کے پیچھے چھپا دی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم ارسلان کو حراست میں لے لیا جس نے  سارا واقعہ بیان کردیا اور  نشاندہی پر پولیس نے مقتولہ کی لاش برآمد کر لی۔

پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید : جرم و انصاف