این اے 246، زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

این اے 246، زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت
این اے 246، زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے کہ پرانا شناختی کارڈ رکھنے والوں اور زائد المیعاد شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے تاہم ووٹرز کے پاس اصل شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں