پاکستانی باﺅلر محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا

پاکستانی باﺅلر محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا
پاکستانی باﺅلر محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈرمحمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا ہے اور آئی سی سی نے اس بابت پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“پر جاری ایک پیغام میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ باضابطہ طور پر اپنا باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی۔ محمد حفیظ کیساتھ ساتھ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی باﺅلنگ جویریہ ودود کا باﺅلر ایکشن بھی کلیئر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ ودود اور محمد حفیظ نے 9 اپریل کو بھارت کے شہر چنائی میں آئی سی سی کی آفیشل ٹیسٹ لیب میں نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں