افغانستان میں قومی اتحاد پر مشتمل حکومتی کابینہ کے 16 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

افغانستان میں قومی اتحاد پر مشتمل حکومتی کابینہ کے 16 نئے وزراء نے حلف اٹھا ...
افغانستان میں قومی اتحاد پر مشتمل حکومتی کابینہ کے 16 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی )افغانستان میں قومی اتحاد پر مشتمل حکومتی کابینہ کے 16 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے قومی اتحاد کی حکومت کی کابینہ میں شامل 16 نئے وزرانے حلف لیاہے ۔حلف برداری کی تقریب کابل کے صدارتی محل میں ہوئی جہاں افغان صدر محمد اشرف غنی نے وزراء سے حلف لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عبداللہ عبداللہ اور دیگر اعلی افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔صدر غنی نے نئی کابینہ کے اراکان کو بتایا کہ وہ نجی ملاقاتوں کو قبول نہ کریں اور لوگوں کی طرف سے لائے جانے والے کاغذ کے پھولوں کو قبول نہ کریں۔نئے 16 وزراء کو جلد ہی باضابطہ طور پر اپنے متعلقہ دفاتر میں ان کے ملازمین سے متعارف کرایا جائے گا۔