الیکشن کمیشن کی درخواست کے بعد کے الیکٹرک نے 23 اپریل کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن کی درخواست کے بعد کے الیکٹرک نے 23 اپریل کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا ...
الیکشن کمیشن کی درخواست کے بعد کے الیکٹرک نے 23 اپریل کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کو منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کے الیکٹرک کو خصوصی خط لکھا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کے الیکٹرک کو درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کے دن شہر میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔ اس خط کے جواب میں کے الیکٹرک نے 23 اپریل کو شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جائے گی اور اس روز کراچی بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

زائد المیعاد شناختی کارڈ والے این اے 246 میں ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں ، جاننے کے لیے کلک کریں

مزید : کراچی