حیات آباد میں اغوا کا رگروہ کی خاتون گرفتار،مغوی بازیاب

حیات آباد میں اغوا کا رگروہ کی خاتون گرفتار،مغوی بازیاب
حیات آباد میں اغوا کا رگروہ کی خاتون گرفتار،مغوی بازیاب

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پو لیس نے حیات آباد میں اغوا کا ر گروہ کی خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مغوی کو بھی بازیاب کروالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ لڑکوں کو فون کرکے انہیں ملاقات کیلئے بلاتی تھی جہاں وہ اپنے گروہ کو اپنے ساتھ مل کر انہیں اغوا کر لیتی تھی اور اسکے بعد ان کے گھر والوں سے تاوان مانگا جا تا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس اغواکاروں نے مغوی کو جھانسہ دیکر اغوا کیا اور ان سے 20لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہم نے موبائل فون کو ٹریس کرکے اس گروہ  کی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے مغوی کو بھی باز یاب کروالیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ خاتون سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قائم علی شاہ کی آصف علی زرداری سے ملاقات

مزید : پشاور