داعش کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ، حالت اب خطرے سے باہر

داعش کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ، حالت اب خطرے سے باہر
داعش کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ، حالت اب خطرے سے باہر

  

بغداد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پر امریکی اتحادی فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

  ”گارڈین“ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 18 مارچ کو مغربی عراق کے علاقے نینوا میں شدید فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موجود تھیں ۔ خبر رساں ادارے نے مزید بتایا ہے کہ اس حملہ میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی  لیکن اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہابوبکر البغدادی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان کے زخم آہستہ آہستہ بھر رہے ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی اس حملہ میں شدید زخمی ہوئے تھے کہ ان کے بچنے کی امید بھی نہیں رہی تھی اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

سابق مصری صدر کو عدالت نے سنگین سزا سنا دی ، مزید جاننے کے لیے کلک کریں

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں