انٹرنیٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے خواتین کتنی تصاویر کھینچ کر ڈیلیٹ کرتی ہیں

انٹرنیٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے خواتین کتنی تصاویر کھینچ کر ڈیلیٹ ...
انٹرنیٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے خواتین کتنی تصاویر کھینچ کر ڈیلیٹ کرتی ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک)حال ہی میں کئے گئے ایک دلچسپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین پانچ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بات چھٹی تصویر کو سیلفی کے طور پر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرتی ہیں۔

دنیاکا خطرنا ک ترین مقابلہ،حسیناؤں کو ججوں کی مشکل ترین خواہش پوری کرنی پڑ گئی

برطانوی کمپنی OnePollکی جانب سے کئے گئے سروے میں تقریباًپانچ ہزار افراد سے ان کی سیلفی بنانے اور اسے آن لائن پوسٹ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو تین میں سے دو خواتین(64فیصد)کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہیں جبکہ 41فیصد کا خیال تھا کہ ان کی تصاویر زیادہ اچھی نہیں آتیں۔ سروے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ کوئی بھی سیلفی پوسٹ کرنے سے قبل خواتین پہلی پانچ تصاویر ڈیلیٹ کرتی ہیں اور اس کے بعد چھٹی تصویر کو پوسٹ کرتی ہیں،15فیصد خواتین اپنی تصاویر کو کراپ اور فلٹر کرنے کے علاوہ خوبصورت بنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تا کہ انہیں خفتگی نہ اٹھانا پڑے،مردوں میں یہ تناسب19فیصد ہے۔

سروے میں بچوں سے بھی سوال کیا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ سیلفی میں کیسے لگتے ہیں تو 79فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ ان کی سیلفی جیسی بھی آئے،وہ اس سے خوش ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس